جس حکومت کا وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نہ ہو ایسی حکومت کو نہیں مانتے ،بلاول
وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر بجٹ کی آئینی حیثیت نہیں کشمیر میں(ن) لیگ کامیاب ہوئی تو کشمیر دشمن پالیسی جیت جائے گی، افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب
جمعرات 30 جون 2016 21:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس حکومت کا وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نہ ہو ایسی حکومت کو نہیں مانتے ۔ وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر بجٹ کی آئینی حیثیت نہیں کشمیر میں(ن) لیگ کامیاب ہوئی تو کشمیر دشمن پالیسی جیت جائے گی جمعرات کے روز کراچی میں افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھاری مینڈیٹ رکھنے والے وزیر اعظم ایک ماہ سے ملک سے باہر ہیں اور خود ساختہ جلاوطنی گزار رہے ہیں ملک میں نہ کوئی وزیر اعظم ہے اور نہ ہی وزیر خارجہ ہے ہم ایسی حکومت کو نہیں مانتے جس کا وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نہ ہو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں اور بجٹ منظور ہو رہا ہے وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر بجٹ کی آئینی حیثیت کیا ہو گی جس ملک کا وزیر خارجہ نہ ہو وہاں خارجہ پالیسی کیسے بن سکتی ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.