ڈی سی او عمارہ خان کے زیر صدارت ڈی پی ایس سکول کا پر ی بجٹ اجلاس
ڈی پی ایس سکول کے آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیاگیا
جمعہ 1 جولائی 2016 15:47
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) ڈی سی او قصور /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس عمارہ خان کے زیر صدارت ڈی پی ایس سکول کا پری بجٹ اجلاس گزشتہ روز ڈی پی ایس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
(جاری ہے)
جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ڈی او سی عبدالسلام عارف ، پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ، ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ‘پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج فار بوائز پروفیسر سرفراز احمد معین ،ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا اور ممبرز بورڈ آف گورنر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ڈی پی ایس سکول و بلھے شاہ ڈگری کالج کے آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر کہا کہ ڈی پی ایس سکول قصور کا شمار ملک بھر کے اعلیٰ ترین سکولوں میں ہوگا اور ضلعی حکومت اس مقصد کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیگی ۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹیچرز کی ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کریں تا کہ وہ جدید دور کی تعلیمی ضروریات کو باآسانی سرانجام دے سکیں ۔ آئندہ بجٹ اجلاس 15جولائی کو ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.