حکومتی اعدادوشمار جھوٹ کا پلندہ ہیں ،سٹیٹ بنک کی رپورٹ نے حقائق واضح کر دیے‘عبدالعلیم خان
کھانے والی تھالی میں چھید کرنے والے اچکزئی کے معاملے پر نواز لیگ پوزیشن واضح کرے‘‘پارٹی وفود سے گفتگو
ہفتہ 2 جولائی 2016 18:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) تحریک انصا ف کے مرکزی رہنماء عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی کمی اورزر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے بارے میں حکومتی اعدادوشمار جھوٹ کا پلندہ ہیں ،سٹیٹ بنک کی رپورٹ میں حقائق واضح کرتے ہوئے ملکی معیشت کی درست تصویر کشی کی ہے ۔عبدالعلیم خان نے این اے 122کی یونین کونسل124میں مبین کمبوہ کی طر ف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی دعوے درست ہیں تو غیر ملکی قرضوں میں کیوں اضافہ ہو رہا ہے ؟وزیر خزانہ کو عوام سے جھوٹ بولنا بند کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ کھانے والی تھالی میں چھید کرنے والے محمود اچکزئی کے معاملے پر نواز لیگ کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے اور قوم کو بتانا چاہیے کہ بلوچستان کی گورنری اور وزارتیں حاصل کرنے والے اچکزئی کس کے ایماء پر اس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کا حکومت مخالف تحریک کیلئے دوٹوک موقف عوام کے دلوں کی آواز ہے اور انشاء اﷲ عیدکے بعد حتمی مرحلہ طے کیا جائے گا اور پاکستان کو ابھی نہیں یا کبھی نہیں کی بنیا د پر صاف اور شفاف نظام کی فراہمی کیلئے ہر محب وطن شہری سڑکوں پر نکلے گا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی پی 147سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے شہریوں سے اُن کے بنیادی حقوق بھی چھین لیے ہیں اور عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ این اے 122اور پی پی 147مسائل کا گڑھ بنے ہوئے ہیں اور اس حلقے سے گذشتہ 14سال سے نمائندگی کرنیوالے ایاز صادق کے اپنے علاقے میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ،افطار پارٹی میں مبین کمبوہ کے علاوہ معظم قادری ،ناصر صدیقی ،حافظ عامر مغل ،محمد علی،رؤ ف خان ،سلیم شبراتی اور ولیم بھٹی بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.