پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
آئین کے آرٹیکل 191 کے مطابق صرف سپریم کورٹ کو قوانین بنانے کا اختیار ہے، جسٹس عائشہ اے ملک کا 32صفحات پر مشتمل نوٹ،ایکٹ سپریم کورٹ کی آزادانہ اور مو¿ثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت کو مجروح کرتا ہے،جسٹس شاہد وحیدکانوٹ
فیصل علوی بدھ 8 مئی 2024 11:48
(جاری ہے)
جسٹس ملک نے کہا کہ آئین نے اپیل کا حق دیا ہے جس سے سپریم کورٹ کسی فریق کو محروم نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ ایسا کر کے قانون سازوں نے سپریم کورٹ کے بنیادی کردار میں مداخلت کی جو عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی علیحدگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔
جسٹس شاہد وحید نے اپنے نوٹ میں عدالتوں کی آزادی اور خودمختاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اندرون و بیرون ہر قسم کی مداخلت کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خودمختاری کسی سمجھوتے کا معاملہ نہیں ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ کی روح اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا تھا۔جسٹس شاہد وحید نے مزید کہا کہ یہ ایکٹ سپریم کورٹ کی آزادانہ اور موثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت کو مجروح کرتا ہے، جو کہ آئین کے تحفظ کیلئے ضروری ہے, لہٰذا اس کی بنیاد پر ایکٹ برقرار نہیں رہ سکتا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال سپریم کورٹ کے 15 ججوں پر مشتمل فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 ءکیس کا فیصلہ سنایا تھا۔سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023کے خلاف دائر 9 درخواستوں پر سماعت کے بعد 5 کے مقابلے میں 10 کی اکثریت سے ایکٹ برقرار رکھتے ہوئے اس کے خلاف دائر ہونے والی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تشکیل کردہ فل کورٹ بینچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023کے خلاف دائر 9 درخواستوں پر سماعت کی گئی تھی جسے براہ راست نشر کیا گیا تھا۔عدالت کی جانب سے مختصر فیصلے میں کہا گیا تھاکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 برقرار رہے گا جو اسلامی جمہوری پاکستان کے آئین کے مطابق ہے اور اس کے خلاف درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
میانمار: راخائن میں تشدد کی نئی لہر ہر وولکر تُرک کو تشویش
-
غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺکی نشاندہی کرتا ہے
-
اندھیرا چھانے اور دھند کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکل پیش آرہی ہے. ایرانی وزیرداخلہ
-
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
-
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
-
کیا بمبل بیز دنیا سے معدوم ہو جائیں گی؟
-
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
-
کرغزستان میں پھنسے مزید سینکڑوں طلبہ کی 2 خصوصی پروازوں سے وطن واپسی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی
-
ایرانی صدر کے ہیلی کا حادثہ:تہران نے ”سازش“کے امکان کو قبل ازوقت قراردے دیا
-
اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں کارروائی، کم از کم 24 افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.