رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
ضلع میں امن اومان کی صورتحال اور ترقیاتی سکیموں کاتفصیلاً جائزہ لیا گیا
ہفتہ 2 جولائی 2016 21:18
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) رکن قومی اسمبلی رانا محمدحیات خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی سی اوقصورعمارہ خان ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ، ایم این ایز ملک رشید احمد خاں ،رانا محمد اسحاق خاں ،شیخ وسیم اختر ، ایم پی ایز ملک محمد احمد خاں ، ملک احمد سعید، حاجی نعیم صفدر انصاری ، محمد انیس قریشی اور متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ضلع میں امن اومان کی صورتحال اور ترقیاتی سکیموں کاتفصیلاً جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو ڈی پی او نے امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقعہ ہوئی ہے اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے ضلعی پولیس دن رات کوشاں ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ 12تھانوں میں ایڈمن آفیسر تعینات کر دیئے گئے ہیں جو تھانہ کے متعلق معاملات میں بہتری کا باعث بنیں گے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ پولیس اور محکمہ ہیلتھ ملکر جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی روک تھام کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دینگے تا کہ جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہو سکے نیز یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز اور اہلکاروں کے خلاف پندرہ روز کے اندر کاروائی یقینی بنائی جائیگی ۔ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی جانب سے مختلف جاری ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اظہار برہمی کیا گیا اور باالخصوص محکمہ بلڈنگ کے افسران کی سرزنش کی گئی اور ای ڈی او ورکس اور ڈی او بلڈنگ کو ہدایت کی گئی کہ وہ خود موقع پر جا کر سکیموں کا جائزہ لیں اور ناقص میٹریل استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کریں ۔ڈی سی او عمارہ خان نے اجلاس کو یقین دلایا کہ وہ خود تمام ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کرینگی اور کرپشن ،بدعنوانی میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.