یوروکپ کوارٹرفائنل، اٹلی کی سڈن ڈیتھ، جرمنی سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اتوار 3 جولائی 2016 17:53
پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جولائی ۔2016ء) یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں ورلڈ چیمپیئن جرمنی نے اٹلی کو سخت مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ مرحلے میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری یوروفٹ بال کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ورلڈ چیمپیئن جرمنی اور سابق ورلڈ چیمپیئن اٹلی میں مقابلہ ہوا۔ میچ کے دوران پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے خوب جان ماری لیکن کوئی بھی کھلاڑی گیند کو جال تک پہنچانے میں ناکام رہا۔
دوسرے ہاف کے دوران کھیل کے پینسٹھویں منٹ میں میسوٹ اوزل نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلائی جبکہ تیرہ منٹ بعد اٹلی کی جانب سے لیونارڈو نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہونے کے بعد مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی جبکہ پانچ پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر بھی مقابلہ برابر رہا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
-
کرکٹر اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرتے ویڈیو وائرل
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ( کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر فینز فخر کریں گے، جیسن گلیسپی
-
پاکستان کے سرباز خان نے بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی
-
پی بی سی سی بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹونٹی سپرلیگ کے لئے 56 کھلاڑی شارٹ لسٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.