سلمان خان کی فلموں میں ولن کا کردار اداکرنے سے معذرت
پیر 4 جولائی 2016 12:56
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جو اپنے کرداروں کے انتخاب کے معاملے میں بلند معیار رکھتے ہیں، فلموں میں ولن کے کردار کو اپنے لیے بہتر نہیں سمجھتے۔دبنگ خان نے ویسے ہی بولڈ اور ہارر فلموں میں کام کرنے سے انکار کر رکھا تھا اور اب انہوں نے فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے سے بھی معذرت کرلی ہے۔
بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران جب سلمان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ فلموں میں ولن کا کردار کریں گے تو ان کا کہنا تھا، ’مجھے یہ اسٹائل پسند ہی نہیں ہے، میں ولن بننا ہی نہیں چاہتا، میں لوگوں کو محظوظ کرنے پر یقین رکھتا ہوں، مجھے ہیرو بننا پسند ہے اور ایک اچھا آدمی جسے شائقین فلم دیکھنے کے بعد بھی یاد رکھیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر سلمان کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا ’اگر میں اصل زندگی میں اچھا انسان نہیں بن سکتا تو کم سے کم اسکرین پر تو بن جاوٴں اور یہی میں چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رپورٹس تھیں کہ سلمان خان کو فلم ’دھوم ریلوڈڈ‘ میں ولن کے کردار کی آفر دی گئی ہے تاہم اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم سلمان کو یہ فلم کرتے نہیں دیکھ پائیں گے۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں جب مداح فلم دیکھ کر سینما سے باہر نکلیں تو ان کے چہروں پر مسکراہٹ ہو۔دبنگ خان اس وقت اپنی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔فلم ”سلطان“ 6 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.