چترال میں سیلابی ریلے سے 29 میں سے 17افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ‘باقیوں کی تلاش جاری
پیر 4 جولائی 2016 15:11
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) چترال میں سیلابی ریلے سے 29 میں سے 17افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تاہم ریلے میں بہہ جانے والے 10افراد کی تلاش کا کام دن بھر جاری رہا ‘ دو لڑکیوں کواْرسون کے مقام سے زندہ نکال لیا گیا۔ متاثرین کی امداد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کا ریسکیو آپریشن مزید تیز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چترال میں پندرہ ہزار فٹ بلندی پر واقع گاؤں ارسون میں ہفتے کی شب طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی۔
پاکستانی علاقوں ارندو سے سات اور نگر سے ایک لاش ملی ‘دریا میں بہہ کر افغان صوبے کنڑ جانے والی سات لاشوں کی شناخت کیلئے ورثا پہنچیں گے ۔سیلاب سے دروش ٹاؤن بھی بری طرح متاثر ہوا ۔(جاری ہے)
نغر کے مقام پر دریائے چترال میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے شاہی قلعہ کے آس پاس کا علاقہ بھی متاثر ہوا۔کئی مکانات بہہ گئے اور شاہی قلعے کے باغ زیر آب آگئے۔
ارسون گاؤں میں 35 مکانات ‘مسجد ، پن چکیاں، فصلیں ، باغات اور ایک چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ‘ارسون میں سڑکیں پانی میں بہہ جانے سے کئی دیہات کا رابطہ منقطع رہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج متاثرہ علاقے میں انتظامیہ اورمقامی افرادکے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ‘ متاثرین کو خوراک،خیمے اورطبی امدادفراہم کی جارہی ہے ‘ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے ہسپتال منتقل کیاگیاوزیراعلیٰ نے سرکاری ہیلی کاپٹربھی ریلیف کی سرگرمیوں میں حصہ لیا وزیر اعظم نواز شریف نے بھی وفاقی امدادی اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
گندم خریداری سکینڈل، سیکرٹری انچارج نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.