خود کش دھماکے کے باوجود مسجد نبوی میں نماز تراویح جاری

muhammad ali محمد علی منگل 5 جولائی 2016 00:01

خود کش دھماکے کے باوجود مسجد نبوی میں نماز تراویح جاری

مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جولائی ۔2016ء)خود کش دھماکے کے باوجود مسجد نبوی میں نماز تراویح جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی کے باہر پولیس چیک پوسٹ پر ایک دہشت گرد کی جانب سے کیے گئے خود کش حملے کے نیتجے میں 5 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اسنیپ چیکنگ شروع کر دی۔ اس موقع پر مسجد میں جمع ہونے والے ہزاروں افراد نے حملے سے خوفزدہ ہونے کی بجائے وہیں قیام کر کے جرات و بہادری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔ خود دھماکے کے باوجود مسجد نبوی میں نماز تراویح کا بڑا اجتماع جاری ہے جس میں ہزاروں نمازی شریک ہیں۔