شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا
بدھ 6 جولائی 2016 18:05
میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جولائی ۔2016ء ) ارجنٹائن اور بارسلونا کے شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی اور ان کے والد کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سمیت 20لاکھ یورو جرمانہ عائدکر دیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سپین کی ایک عدالت نے سٹار فٹ بالر لیونل میسی اور ان کے والد جارج میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ میسی پر 20 لاکھ یورو اور ان کے والد پر 15 لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ، میسی اور ان کے والد سزا کے خلاف سپین کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میسی اور ا ن کے والد جیل جانے سے بچ جائیں گے کیوں کہ ہسپانوی نظام قانون کے تحت دو سال سے کم مدت کی جیل کی سزا کو اچھے چال چلن کی جانچ پڑتال کے نظام کے تحت مکمل کیا جا سکتا ہے ۔واضح رہے کہ 5 بارکے فیفا پلیئرآف دی ایئر سپرسٹار فٹ بالر لیونل میسی اوران کے والد کے خلاف سپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2007 ء اور 2009ء میں ٹیکس بچانے کے لئے اپنی آمدنی کم ظاہر کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.