لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
مردان سے طوفانی بارشوں کئی گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں4افرادہلاک‘6زخمی ہوگئے
میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 17:23
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7جولائی۔2016ء) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور عیدکی چھٹیوں کا لطف دوبالا ہوگیا ہے۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت برسا اور کھل کر برسا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور کے علاوہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیزبارش ہوئی۔
بارش کی وجہ لاہور سمیت دیگر علاقوں میں کئی فیڈر ٹرپ ہوگئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ چند دن تک جاری رہے گا ۔ کراچی کے ساحل پر دفعہ144نافذ ہونے کے باعث شہری بلوچستان کے ساحل پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ مردان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے بتایا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں متعدد مکانات کی چھتیں گر گئیں اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔طوفانی بارش کے نتیجے میں ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقے شیر گڑھ اور پیر سیدی میں4 افراد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
-
سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
-
چیئرمین سینیٹ کامتحدہ عرب امارات کے صدر کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پراظہارتعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.