پاکستان ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ جلد آزاد انہ تجارتی معاہدے کریگا،ذرائع وزارت تجارت
اتوار 10 جولائی 2016 17:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) پاکستان دو طرفہ تجارت کے حوالے سے جلد ترکی اور تھائی لینڈ سے آزادانہ تجارت کے معاہدے کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حاولے سے وزارت تجارت کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ترکی اور تھائی لینڈ سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حوالے سے تمام لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے اور اس پر اگلے سال یکم جنوری سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔
تھائی لینڈ سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حوالے سے مذاکرات کا عمل ستمبر2015ء میں شروع کیا گیا تھا اور اس پر کئی بار تبادلہ خیال ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر 2006-07ء میں بات چیت شروع ہوئی تھی تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اور یہ معاہدہ صرف کاغذوں تک محدود رہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ترکی کے ساتھ بھی سامان کی ترسیل کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دے دیں گے۔
اس سے قبل بھی پاکستان کئی بار ترکی سے پاکستان میں سرمایہ کاری، سروسز کے معاہدے پر تبادلہ خیال کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ٹیکسٹائل ، مشینری ، کھیلوں کے سامان، آلات جراحی، آٹو میٹو انڈسٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.