وفاقی وزیر امورکشمیر کا دورہ پمز ہسپتال ‘حویلی فائرنگ کے زخمی مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد عزیز کی عیادت
پیر 11 جولائی 2016 15:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے آج پمز ہسپتال میں زیر علاج ایل اے 17 آزادکشمیر(حویلی کہوٹہ) سے مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے نامزد اُمیدوار چوہدری محمد عزیز کی عیادت کی جو حویلی کہوٹہ آزادکشمیر میں فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوہدری محمد عزیز تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور اُن کی صحت سے متعلق ہر قسم کا خیال رکھا جارہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ چوہدری عزیز کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔وفاقی وزیر نے چوہدری عزیز کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزادکشمیر کے ایک باہمت ممتاز اور عوام دوست رہنما ہیں اور آزادکشمیر کے عوام ان سے بے حد پیار کرتے ہیں ، اُن کی ہمت اور جذبے کے اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے نام خصوصی پیغام میں یہ کہا ہے کہ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں اور سیاسی مخالفین کی پرُ تشدد کاروائیوں اور غنڈہ گردی کے باوجود وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انتہائی پرُ عزم ہیں تاکہ آزادکشمیر میں جاری بدعنوان اورکرپٹ حکومت سے عوام کو آزاد کروایا جا سکے،اور یہ کہ وہ صحت یاب ہونے کے بعد وہ آزادکشمیر کی عوام کی خدمت کے لیے اور بھی زیادہ جوش و جذبے سے کام کریں گے اور سیاسی مخالفین جو کہ اپنی ہار کو دیکھتے ہوئے غنڈہ گردی اور پرُ تشد د کاروائیوں پر اتر آئیں ہیں اُن کے ان مذموم ارادوں کو بھی شکست دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.