صادق آباد‘ 1500روپے کے معمولی قرض کی عدم ادائیگی پر مقروض کو قتل کردیا گیا
مقتول کے لواحقین کا شدید سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج ‘ اعلیٰ حکام سے انصاف دلوانے کا مطالبہ
پیر 11 جولائی 2016 16:28
صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) صادق آباد میں صرف 1500 روپے کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران قرض دینے والے نے مقروض غریب محنت کش کو تشدد کر کے ہلا ک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صادق ا?باد علاقے بھونگ میں صرف 15سو روپے کے تنازعے نے خاندان کے کفیل کی جان لے لی،پندرہ سو روپے کے مقروض شہری محمد سلیم 15 سو روپے کی معمولی رقم لوٹانے کے لیے مزید مہلت چاہتا تھا تا ہم قرضہ دینے والے نے مہلت دینے کے بجائے تشدد کر کے ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول محمد سلیم کی محلے میں چھوٹی سے دکان ہے جس کے لیے اْس نے جلیل نامی شخص کی بیوریج ایجنسی سے عید کے موقع پر کولڈ ڈرنکس چند دنوں کے ادھار پر لی تھی عید کے بعد محمد سلیم نے تمام رقم بیوریج ایجنسی کے مالک کو واپس کردی تھی تا ہم 15 سو روپے مزید بقایا تھے جس کے طلب کرنے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا،جھگڑے کے دوران ایجنسی کے مالک جلیل کے ساتھیوں نے مقروض کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد سلیم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.