فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں جانوروں کیلئے بھی پڑے پیمانے پر جعلی خوراک کی تیاری

منگل 12 جولائی 2016 13:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی۔2016ء) انسانوں کے لئے تو جعلی اشیاء فروخت ہو تی تھی ،اب فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں جانوروں کیلئے بھی پڑے پیمانے پر جعلی خوراک تیار کی جاری ہے ، سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب چوہدری نسیم صادق کی ہدایت پرضلعی محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے چک نمبر442گ ب سمندری میں چھاپہ مارکرجعلی کھل بنولہ تیار کرنے والی آئل ملز پکڑ لی اور 4افراد کو موقع پر گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے چیکنگ ٹیم کے ہمراہ سمندری میں الحرمان کھل بنولہ آئل ملزپر چھاپہ مارا تووہاں پرانی استعمال شدہ روئی،کیمیکل ڈائنگ کلر،کاٹن ویسٹ،پالش شدہ چاول اور دیگر مواد سے کھل بنولہ تیار کی جارہی تھی جس پر 4،افراد کو پکڑ کرحوالہ پولیس اور ان کے خلاف تھانہ سمندری میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ٹیم نے کھل بنولہ کے سیمپلز حاصل کرکے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوادئیے جس کی رپورٹ کی روشنی میں مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :