دوران حمل دواؤں کی صورت میں ملٹی وٹامنز ‘ فولاد اور کیلیشیم کا استعمال پیسوں کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں،برطانوی طبی ماہرین
بدھ 13 جولائی 2016 13:43
لندن۔ 13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی۔2016ء) برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کی طرف سے دوران حمل دواؤں کی صورت میں ملٹی وٹامنز ‘ فولاد اور کیلیشیم کا استعمال پیسوں کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں ‘ بلکہ ان میں سے بعض اشیاء کا زیادہ استعمال حاملہ ماؤں کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ ڈرگ اینڈ تھیرا پیوٹک بلیٹن میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھی یہ رجحان موجود ہے اور حاملہ خواتین ایسے سپلیمنٹس کا باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں جس پر وہ تقریباً 20 ڈالر کے برابر رقم ماہانہ خرچ کرتی ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ غریب ممالک جہاں خواتین غذائی قلت کا شکار ہوتی ہیں ان کو حمل کے ابتدائی 12ہفتوں کے دوران 400 مائیکرو گرام فولک ایسڈ کی یومیہ اور پورے حمل اور دودھ پلانے کے عرصہ کے لئے 10 مائیکرو گرام وٹامن ڈی یومیہ کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بھی کھانے پینے والی اشیاء سے باآسانی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
مثلاً ریڑھ کی ہڈی اور دماغ کی کمزوری کے پیدائشی نقائص سے بچنے کے لئے درکار فولک ایسڈ فورٹیفائیڈ آٹے یا بریڈ سے حاصل ہو سکتا ہے۔
اس طرح بچے کی صحت مند ہڈیوں اور دل کے لئے درکار وٹامن ڈی بعض اقسام کے خوراک حتیٰ کہ تھوڑی دیر دھوپ میں بیٹھنے سے حاصل ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس دوران حمل وٹامن اے کا بہت زیادہ مقدار میں استعمال پیٹ میں موجود بچے کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متوازن خوراک کھانے والی خواتین کو دوران حمل کسی سپلیمنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.