ایماندار ججز سے پیار ہے بے ایمانی کرنے والوں کے ساتھ وہ کروں گا جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ججز سے خطاب

بدھ 13 جولائی 2016 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جولائی ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے ایماندار ججز سے پیار ہے بے ایمانی کرنے والوں کے ساتھ وہ کروں گا جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

خواتین ججز کو ہر طرح سے تحفط دیں گے جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ماتحت عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ انہیں ایماندار ججز سے پیار اور بے ایمان ججز سے سخت نفرت ہے ایماندار ججز اپنا کام کریں اور دعائیں سمیٹیں۔

بے ایمانی کرنے والوں کے ساتھ وہ کروں گا جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ خواتین ججز بلاجھجک اپنا کام کریں خواتین ججز کو ہر طرح سے تحفظ دیں گے انہوں نے ججز کی نگرانی کے لئے عدالتوں میں کیمرے لگانے اور مقدمات کی جلد سماعت کے لئے مانیٹری کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ۔