غیر معیاری مشروبات تیارکرنے والی فیکٹریوں ،ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن

بدھ 13 جولائی 2016 23:00

خانیوال۔13 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی ۔2016ء ) ڈی سی او زید بن مقصود کی ہدایت پر اے سی عابد بھٹی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمدآصف کے ہمراہ غیر معیاری مشروبات تیارکرنے والی فیکٹریوں ،ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا تفصیل کے مطابق ناقص اور غیر معیاری مشروبات تیار کرنے والی تین فیکٹریوں قاسم اکبرغلہ منڈی ،عرفان صدیق کالونی نمبر3اور شیخ کامران کالونی نمبر3کو سیل کرکے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی جبکہ پیر اڈائز ہوسٹل ایوب چوک کو پانچ ہزار روپے ،لاہوری سموسہ اہل حدیث چوک کو پانچ ہزارروپے اور پاک چائینہ ہوٹل اہل حدیث کو تین ہزارروپے جُرمانہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :