ایف سی ،حساس ادارے کا خفیہ اطلاع پر کلی جُرجوڑی میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ ،اسلحہ بر آمد، کوئی گرفتاری نہ ہوسکی

جمعرات 14 جولائی 2016 22:42

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) ایف سی اور حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر مرغہ فقیر زئی کے علاقے کلی جُرجوڑی میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر بھاری اسلحہ بر آمد کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاملنے پر مرغہ فقیر زئی کے علاقے کلی جرجوڑئی میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر بھاری اسلحہ برآمد کرکے ٹھکانہ تباہ کردیا تاہم سیکورٹی زرایع کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی بر آمد ہونے والے اسلحے میں9دستی بم،7اے کے فورٹی سیون میگزین،192اے کے فورٹی سیون راوٗنڈزاور ایک30بور پسٹل شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :