بارانی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا پانی محفو ظ کرنے کی ہدایت

جمعہ 15 جولائی 2016 16:16

فیصل آباد۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جولائی۔2016ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بارانی علاقوں میں کاشتکاروں کو مون سون کی بارشوں کا پانی محفو ظ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ پانی زراعت کی بنیادی ضرورت ہے لہٰذا آبپاش علاقہ جات ہوں یا بارانی پانی کے بغیر کاشتکاری کا تصور بعید از قیاس ہے۔

(جاری ہے)

خصوصاً بارانی علاقوں میں فصلوں کی کاشت کاتمام تر دار و مدار باران رحمت کے نزول پرہے لہٰذا کاشتکار بارانی علاقوں میں فصلوں کی کامیاب کاشت اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے بارشوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اس کا درست طریقے سے استعمال بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ بارانی علاقوں میں ہونے والی سالانہ بارشوں کا دوتہائی حصہ موسم گرما اور ایک تہائی حصہ موسم سرما پر مشتمل ہوتاہے لہٰذا بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈھلوان کی مخالف سمت گہراہل چلایا جائے ، کھیتوں کو ہموار رکھتے ہوئے مضبوط وٹ بندی کی جائے اورکھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے بھی پاک رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :