جو کی فصل کلر ز د ہ ز مینوں میں بھی اچھی پیداوار د یتی ہے، زرعی ما ہرین

جمعہ 15 جولائی 2016 16:17

سلانوالی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جولائی۔2016ء)ز ر عی ما ہر ین کے مطا بق جو کی فصل کلر ز د ہ ز مینوں میں بھی اچھی پیداوار د یتی ہے ،جہاں دوسر ی خو رد نی ا جنا س کی کا شت ممکن نہیں ہو تی جو کا پو دا سخت جا ن ہو نے کی و جہ سے کم رطوبت وا لی اور کلر ا ٹھی ز مینوں میں کا میا بی سے اگا یا جا سکتا ہے، یہ ہی و جہ ہے کہ با را نی علاقوں میں یہ فصل خا ص ا ہمیت کی حا مل ہے۔

(جاری ہے)

کا شت سے پہلے 2یا تین با ر ہل چلا کر زمین تیار کر لینی چا ہیے، کم ا ز کم ا یک دفعہ مٹی پلٹنے وا لا ہل ضرور چلا یا جا ئے تا کہ جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی ممکن ہو سکے اور زمین میں نمی کو محفوظ ر کھا جا سکے ۔ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ جو مو سم ر بیع کی فصل ہے اس کی بوا ئی اکتو بر سے دسمبر کے آغا ز تک جا ر ی رہتی ہے چا ر ے کیلئے ا پر یل سے ا کتوبر تک کسی وقت بھی کا شت ہو سکتی ہے ۔گند م کی نسبت جو کی فصل پہلے تیار ہو جاتی ہے اس لیے اسے بر و قت بر دا شت کیا جا ئے ا گر کٹا ئی دیر سے کی جا ئے تو دا نے اور سٹے گر نے شروع ہو جا تے ہیں جس سے پیداوا ر میں کمی بھی ہو تی ہے۔