کا شتکا ر بہتر پیداوار کیلئے سبز مر چ کی فصل کو بیمار یو ں کے حملہ سے محفوظ ر کھیں،زر عی ما ہر ین

جمعہ 15 جولائی 2016 16:17

سلانوالی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جولائی۔2016ء) زر عی ما ہر ین نے سبز مرچ کے کا شتکا روں کو سفار ش کی ہے کہ و ہ ا چھی پیداوار کے حصو ل کیلئے فصل کو مختلف بیمار یو ں کے حملہ سے محفوظ ر کھیں مر چ کے کو ڑ ھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے یہ بیماری ابتدا ئی پھل پر گو ل گہر ے دھبوں کی صو ر ت میں ظا ہر ہو تی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جا تے ہیں پھل د ر میا ن سے سیا ہ ہوجاتے ہے اور آخر میں سا ر ا پھل سیا ہ ہو کر گل سڑ جا تا ہے۔

پتوں کے مو ڑا ؤ ں کی و جہ سے پتے چڑمڑ ہو جاتے ہیں، پھو ل جھڑجاتے ہیں اور جو پھو ل بنتا ہے و ہ بھی چھوٹا ہو تا ہے، مر چ کے مر جھا ؤ کی بیمار ی پتوں پر گو ل یا نوک دا ر بھو ر ے دا غوں کی صورت میں ظا ہر ہوتی ہے جو بعد میں سیا ہ ر نگت ا ختیار کر لیتے ہیں مر چ کے تنا ؤ کا گلا ؤ کے حملہ سے پو د ے کا تنا ز مین کی سطح کے با لکل قر یب سے گل جا تا ہے بعد ازاں سارا پھول سو کھ جا تا ہے اس بیما ر ی سے بچا ؤ کیلئے پھل آور ی سے پہلے ٹا پسن ا یم ر یڈ و مل گو لڈ یہ متبا د ل ز ہر ین 3تا 5مر تبہ بد ل کر سپر ے کریں بیما ریو ں کے بر وقت تدار ک کیلئے پو دوں کا وقفے وقفے سے معا ئنہ کر تے ہو ئے رہیں ، جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی کو یقینی بنا ئیں اورحملہ آور پتوں اور پودوں کا اکھا ڑ کر تلف کر د یں۔

(جاری ہے)

شد ید حملہ کی صو ر ت میں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وا ر نگ کے مقا می عملہ کی سفا ر س کر د ہ زہر یں سپریں کریں ۔

متعلقہ عنوان :