راولپنڈی،منشیات فروشی کے4مختلف مقدمات میں 1ملزم کو عمر قید اور2لاکھ روپے جرمانہ

2ملزمان کواڑھائی سال قید اور40ہزار روپے جرمانہ

جمعہ 15 جولائی 2016 22:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جولائی ۔2016ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج انواراحمد نے تھانہ اے این ایف میں درج منشیات فروشی کے4مختلف مقدمات میں 1ملزم کو عمر قید اور2لاکھ روپے جرمانہ ،جبکہ 2ملزمان کومجموعی طور پر اڑھائی سال قید اور40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدالت نے 1ملزم کوعدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزم حضرت علی کو 12کلو500گرام چرس برآمدگی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ ، ملزم اختر خان کو 15ماہ قید اور 20ہزار روپے جرمانہ جبکہ ہدایت خان کو بھی15ماہ قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ ملزم یوسف آفریدی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :