پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیت لیا
پاکستانی باکسر نے فلپائن کے جیتھر اولیوا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا محمد وسیم ٹائٹل جیتنے کے بعد فلائی ویٹ کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے
اتوار 17 جولائی 2016 14:22
سیؤل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے جیتھرا اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ہونے والے مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے جیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور باکسنگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
12 رانڈز پر مشتمل مقابلے میں دونوں میں سے کوئی بھی باکسر اپنے حریف کو ناک آٹ نہ کر سکا جس کے بعد میچ ریفریز نے پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستانی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔محمد وسیم ٹائٹل جیتنے کے بعد فلائی ویٹ کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور اب وہ ارجنٹائن کے گولڈ ٹائٹل باکسر کو چیلنج کر سکیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اﷲ زہری نے محمد وسیم کی کامیابی پر انھیں مبارکبادی اور کہا کہ محمد وسیم نے پاکستان اور بلوچستان کا نام پوری دنیا میں بلند کر دیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل مجیب الرحمان محمد حسنی نے محمد وسیم کے لئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ محمد وسیم نے امریکا اورجاپان میں باکسنگ کی خصوصی تربیت حاصل کی ہے، وہ پریذیڈنٹ کپ ٹورنامنٹ میں بھی میڈلز جیت چکے ہیں، یہ کسی بھی پاکستانی باکسر کا ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل کیلیے پہلا مقابلہ تھا، اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اس ٹائٹل کے لیے فائٹ کر چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.