ملک بھرمیں پھانسیوں کا سلسلہ (کل)پیر سے شروع ہوگا
تمام متعلقہ عدالتوں نے پھانسی کے منتظر قیدیوں کو پھانسیاں دینے کے لیے باقاعدہ ڈیتھ وارنٹ کا اجرا شروع کر دیا
اتوار 17 جولائی 2016 14:41
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) ملک بھر کی جیلوں میں مجرموں کو پھانسیاں دینے کا سلسلہ (کل) پیر سے دوبارہ شروع ہوگا تمام متعلقہ عدالتوں نے پھانسی کے منتظر قیدیوں کو پھانسیاں دینے کے لیے باقاعدہ ڈیتھ وارنٹ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد میں ڈکیتی کی واردات میں دوہرے قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے2 مجرمان چن زیب اور طاہر بنگالی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے ہیں انھیں 18 جولائی کو صبح ساڑھے4 بجے اڈیالہ جیل میں پھانسی دی جائیگی۔
دونوں سے رشتے داروں کی آخری ملاقات کردی گئی اڈیالہ جیل میں اس وقت پھانسی کے منتظر قیدیوں کی تعداد 336 ہے جن میں 329 مرد اور 7 خواتین ہیں، ان میں سے 4 مجرمان کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس زیر التوا ہیں، 66 سپریم کورٹ اور 261 ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں زیر سماعت ہیں، گزشتہ 9 ماہ کے دوران اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 40 مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.