انڈر۔18ایشیا ہاکی کپ : ہاکی فیڈریشن نے پرچی مافیا اور سفارشیوں کا راستہ روکتے ہوئے 23اہل کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا
پیر 18 جولائی 2016 17:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر۔18ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کیلئے جونیئر ٹیم کی سلیکشن میں پرچی مافیا اور سفارشیوں کا راستہ روکتے ہوئے 23اہل کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں ایک ہفتہ تک جاری ٹرائلز میچز کے بعد قومی انڈر۔18ٹیم کے کیمپ کماندنٹ و منیجر اولمپین کامران اشرف نے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد 23کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی ۔
شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں جہانگیر خان ، حق نواز، محمد سلام ، محمد احد ، محسن حسن ، محمد جمیل ، سلمان خان ، عثمان طارق ، عبد اللہ بخاری، محمد نافع، سعید اللہ، احتشام ، حارث سومرو، فیضان علی ، زرین خان ، محمد قاسم ، جواد خان ، خوشحال ، عمر مصطفی ، محمد ارسلان ، ندیم خان اور اکبر بھٹی شامل ہیں جو کیمپ کمانڈنٹ و منیجر اولمپین کامران اشرف کی نگرانی میں دو سیشن میں اپنی صلاحیتوں اور تکنیک کو بہتر بنائیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب کی کامیابی
-
راولپنڈی کی ٹیم نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے لباس کی وجہ سے پابندی پر مسلم فٹبالر سے معافی مانگ لی
-
چاہتا ہوں کہ بھارتی ٹیم چیمپئِنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے : وسیم اکرم
-
سینٹرل کانٹریکٹ اور ٹیم سے باہر ہونا فخر زمان کے لیے سبق ہے : وسیم اکرم
-
سعید انور کا سوشل میڈیا پر اپنے جعلی ناموں سے بنے تمام اکاونٹس سے لاتعلقی کا اظہار
-
سابق کرکٹر یاسر عرفات کے نام سپورٹس گراونڈ موسوم کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کے روہن بھوپنا رولیکس پیرس ماسٹرزاوپن ٹینس مینزڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کاخوشی کااظہار
-
’سرحدوں نے تقسیم کیا، کرکٹ نے اکٹھا کردیا‘ ، منوج تیواڑی کی پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل
-
انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے، بھارت کو ہراکر پاکستان نے فیدر ویٹ اور بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیے
-
فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.