ارکان پارلیمنٹ اپنی زمینوں پر موبائل ٹاورز لگانے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں ، کسی کی خواہش پر ٹاور نہیں لگے گا ، ٹاور وہیں لگیں گے جہاں ضرورت ہو گی ، یونیورسل سروس فنڈ میں کسی قسم کی خوربرد موجودہ دور حکومت میں نہیں ہوئی ، کوئی جتنی بار آڈٹ کروانا چاہیے کروا سکتا ہے ، الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا سینیٹ میں سینیٹر عثمان کاکڑ کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے خطاب
پیر 18 جولائی 2016 22:22
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلیکام انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ممبران اپنی زمینوں پر موبائل ٹاورز لگانے کے لئے دباؤ ڈالتے ہیں ، کسی کی خواہش پر ٹاور نہیں لگے گا ، ٹاور وہیں لگیں گے جہاں ضرورت ہو گی ، یونیورسل سروس فنڈ میں کسی قسم کی خوربرد موجودہ دور حکومت میں نہیں ہوئی ، کوئی جتنی بار آڈٹ کروانا چاہیے کروا سکتا ہے ، الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے ، پچھلی حکومت کے بے قاعدگیوں پر سب چپ تھے مگر آج جب کام ہو رہا ہے تو تنقید کی جارہی ہے ۔
وہ پیر کو سینیٹ میں سینیٹر عثمان کاکڑ کی تحریک پر بحث سمیٹ رہی تھیں ۔ قبل ازیں تحریک پیش کرتے ہوئے سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے یونیورسل سروس فنڈ کے حوالے سے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس فنڈ 100 ارب روپے تک رہے اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں موبائل اور کمیونیکیشن کی سہولیات سمیت سکولوں اور کالجوں میں آئی ٹی کی سہولیات فراہم کرنا ہے مگر کم ترقی یافتہ علاقوں کو اس فنڈ سے محروم کرکے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور 20 فیصد فنڈ بھی خرچ نہیں ہو رہا اور وزیر خزانہ بھی اس فنڈ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں اور گردشی قرضے کوختم کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.