چیئرمین سینٹ کا ہر سینیٹر کی طرف سے ایدھی سنٹرز کیلئے چار ایمبولینسوں کی خریداری کیلئے 20 ہزار روپے عطیہ کرنے کا اعلان

پیر 18 جولائی 2016 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ہر سینیٹر کی طرف سے ایدھی سنٹرز کیلئے چار ایمبولینسوں کی خریداری کیلئے 20 ہزار روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں اس مسئلے پر بات ہوئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیبنٹ کا ہر رکن اپنی تنخواہ سے 20 ہزار روپے دے گا اس رقم سے چار ایمبولنسیں خریی جائیں گی۔ ہر صوبائی مرکز میں ایک ایمبولینس ایدھی سنٹر کو دی جائے گی۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی سب نے اس فیصلے کی توثیق کی ہے

متعلقہ عنوان :