کسی کو بھی غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کی قانوناًوشرعی اجازت نہیں ہے ‘فوزیہ وقار

پیر 18 جولائی 2016 22:49

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء ) خواتین کے صوبائی کمیشن کی چیئر پرسن فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ کمیشن غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی بھر پور مذمت کرتا ہے ۔ ایک بیان میں فوزیہ وقار نے اداکارہ ماڈل قندیل بلوچ کے غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کی قانوناًوشرعی اجازت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف منفی صنفی رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کمیشن کے قیام کا مقصد خواتین کا تحفظ اور منفی معاشرتی رویوں کی مذمت ہے ۔ فوزیہ وقار نے مفتی عبدالقوی کے قندیل بلوچ کے قتل کے بعد بیان کی بھی مذمت کی اور کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

متعلقہ عنوان :