یوتھ موبلائیزیشن کمپئین کے تحت لاہور کی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ پر مشتمل 150 رکنی وفدکوئٹہ پہنچ گیا

پیر 18 جولائی 2016 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) یوتھ موبلائیزیشن کمپئین کے تحت لاہور کی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ پر مشتمل 150 رکنی وفد 5روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گیا، ائیرپورٹ پر اعلیٰ صوبائی حکام نے وفد کا استقبال کیا، وفد کے دورے کا مقصد بین الصوبائی ہم آہنگی اور دونوں صوبوں کی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے درمیان روابط کا فروغ ہے، وفد اپنے دورے کے دوران گورنر، وزیراعلیٰ ، کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقات کرے گا جبکہ وفد کو بلوچستان اسمبلی کا دورہ بھی کرایا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے وفد میں شامل طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، وفد اپنے دورے کے دوران زیارت بھی جائیگا، اس دورے کا اہتمام صوبائی حکومت نے سدرن کمانڈ اور ڈیووٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :