اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں،ملک محمد احمد خاں
منگل 19 جولائی 2016 12:16
قصور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء ) رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی قصور ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ای ڈی اوایجو کیشن ذوالفقار علی ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز نسیم اختر ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی ، ای ڈی او سی ڈی حامد شہزاد ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ‘واپڈا ، پاسپورٹ ، ریونیو اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر سے 23شکایات اوورسیز پاکستانیوں کی وصول ہوئیں جن میں سے 21شکایات کو حل کر دیا گیا ہے جبکہ 2شکایات ڈی پی او قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کے پاس زیر التوار ہیں جو 2 روز میں نمٹا دی جائیں گی۔
اس موقع پر ملک محمد احمد خاں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور اس میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کیلئے ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں اوورسیز ڈیسک کے حوالے سے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.