ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں زوردار دھماکے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:20

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں زوردار دھماکے کی اطلاعات

انقرہ (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2016ء) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں زوردار دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک میں حالات تاحال کشیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی جائے وقوعہ سے آسمان پر دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے ہیں۔ مقامی افراد کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ دھماکہ نہیں ہوا بلکہ آگ لگی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔