جرمنی میں مزید حملوں کا امکان ہے مسلمان مدد کریں، وزیر داخلہ

جمعرات 21 جولائی 2016 17:38

جرمنی میں مزید حملوں کا امکان ہے مسلمان مدد کریں، وزیر داخلہ

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) جرمن وزیر داخلہ نے ملک میں مزید حملوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے حملے روکنے کیلئے مدد کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کے نگران جرمن اداروں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حکام اس امکان پر بھی غور کر رہے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ اس نوجوان کا تعلق پاکستان سے ہو اور اس نے اپنے لیے سیاسی پناہ کے بہتر امکانات کی وجہ سے خود کو افغان شہری ظاہر کیا ہو۔

داعش کی ویڈیو میں یہ لڑکا جس انداز میں پشتو زبان بولتا دکھائی دیتا ہے، اس لہجے کی پشتو زبان بظاہر افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں بولی جاتی ہے۔ اس ٹی وی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کے کمرے سے تفتیشی ماہرین کو ایک پاکستانی شناختی دستاویز بھی ملی ہے

متعلقہ عنوان :