ڈھاکا کیفے پر حملہ کرنے والے شدت پسند گروپ جمعیت المجاہدین کا علاقائی سربراہ گرفتار

جمعرات 21 جولائی 2016 17:38

ڈھاکا کیفے پر حملہ کرنے والے شدت پسند گروپ جمعیت المجاہدین کا علاقائی ..

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) بنگلہ دیشی سکیورٹی فورسز نے اْس مقامی شدت پسند گروپ کے علاقائی سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے، جسے ڈھاکا کے ایک کیفے پر دہشتگردانہ حملے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کی ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) نے چھاپہ مار کر جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا، میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے شمال میں واقع ٹونگی نامی شہر میں پولیس کی ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) نے چھاپہ مار کر جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا۔

اس پولیس فورس کے ترجمان مفتی محمد خان کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں اس تنظیم کا ملک کے شمالی حصوں کے لیے سربراہ محمدالحسن بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :