چین میں قریباً20لاکھ جوڑوں نے دوسرا بچہ پیدا کرنے کیلئے درخواستیں دیں

جمعرات 21 جولائی 2016 18:58

چین میں قریباً20لاکھ جوڑوں نے دوسرا بچہ پیدا کرنے کیلئے درخواستیں دیں

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء ) خاندانی منصوبہ بندی اتھارٹی نے جمعرات کو کہا ہے کہ قریباً20لاکھ چینی جوڑوں 2015 کے اواخرتک دوسرا بچہ پیدا کرنے کی درخواستیں دی ہیں ۔قومی صحت وخاندانی منصوبہ بندی کمیشن نے جمعرات کو ایک بولیٹن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مائیگرنٹ آبادی کے 89.2فیصد کو آزادانہ خاندانی منصوبہ بندی تک رسائی حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

قومی عوامی کانگریس کی جو کہ چین کی سب سے بڑی مقننہ ہے مجلس قائمہ نے 2015کے اواخر میں ایک بچہ پالیسی ختم کر دی اور والدین کو دوسرا بچہ پیدا کرنے کی اجازت دے دی بشریطیکہ کے ان کا صرف ایک ہی بچہ ہے ۔ 2015کے اواخر میں نئے قانون کے تحت کئی دیہائیوں سے جاری ایک بچہ پالیسی کو بالکل ترک کر دیا گیا اور تمام چینی جوڑوں کو دوسرا بچہ پیدا کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔ حکومت نے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کرنے والے دیہی خاندانوں کی حمایت پر گزشتہ سال 11.2بلین یوآن(1.7بلین امریکی ڈالر خرچ کئے جو کہ 2014سے 1.46بلین یوآن زیادہ ہے ۔ کمیشن کے مطابق اس سے 90لاکھ سے زیادہ افراد استفادہ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :