بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی نہ کی جا ئے،زرعی ما ہر ین

جمعہ 22 جولائی 2016 14:52

فیصل آباد۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ حالیہ بارشوں اور مون سون کے جاری سیزن کے باعث مونگ اور ماش کی فصل کو مطلوبہ پانی کی فراہمی اور آبپاشی کی ضرورت پوری کرنے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے لہٰذا کاشتکار ان فصلوں کو مزید پانی نہ دیں تاکہ فصل کو کسی نقصان سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران خود رو جڑی بوٹیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتاہے اس لئے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔