یوم انسداد ڈینگی کل منایا جائے گا
جمعہ 22 جولائی 2016 14:54
بھکر۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء) حکومت پنجاب کے اینٹی ڈینگی ایکشن پلان کے تحت ضلع میں یوم انسداد ڈینگی کل 23 جولائی کومنایا جائے گا جس کا مقصد ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔یہ بات ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بتائی ۔
(جاری ہے)
انہوں نے اینٹی ڈینگی ایکشن پلان کے تمام معاون محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے بارے میں ہر سطح پر عوامی آگاہی بھرپور اندا زمیں عام کی جائے اور انسداد ڈینگی کیلئے کمیونٹی موبلائز یشن کا عمل حکومتی گائیڈ لائن کے عین مطابق مکمل کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر منعقدہونے والی واکس اور سیمینار زمیں سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ آج یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر شہر میں صبح 9 بجے خصوصی آگاہی واک منعقد کی جائے گی جو ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمپلیکس سے شروع ہوکر ٹی ایم اے آفس میں اختتام پذیر ہوگی۔ بعدازاں ٹی ایم اے ہال میں آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.