چین کا ملک بھر میں ویکسینز کی کڑی نگرانی کرنے کا اعلان

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) چین کی وزارت صحت اور خاندانی منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ رواں ماہ ملک بھر میں ویکسینز کی کڑی نگرانی کی جائے گی ،خاندانی منصوبہ بندی کی جانب سے ہفتہ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام ویکسینز کی خریداری اور اس کی تقسیم کے عمل کا ڈیٹا مرتب کرتے ہوئے اس کی قانونی تجارت کو یقینی بنائیں گے ، ملک بھر میں بیماریوں اور وباؤں پر قابو پانے والے ادارے نگرانی کے عمل کیلئے تیاررہیں ، کم از کم بیس فیصد ہسپتال اورکلینکس نگرانی کے عمل کے دوران ہر صورت چیک کئے جائیں گے، ویکسینز کی تقسیم کے نظام کو موثر بنانے کے لئے محکمہ صحت نے نگرانی کے قوانین میں ترمیم کی ہے تاکہ ویکسینز کی سٹوریج اور اس کی نقل وحمل کے ریکارڈ کو شفاف بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :