مشکوک سرگرمیوں پربھارت کا چینی صحافیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
چین بھی بدلے کے طور پر بھارتی صحافیوں کو ملک بدر کرسکتا ہے،تجزیہ کار
اتوار 24 جولائی 2016 12:01
نئی دہلی/ بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) بھارت نے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے تین صحافیوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا اور ان کے ویزے کی تجدید سے انکار کردیا۔بھارتی اخبار کے مطابق جن تین صحافیوں کو 31 جولائی تک بھارت سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے ان میں شنہوا کے نئی دہلی اور ممبئی کے بیورو چیفس وو شیانگ اور لو تانگ بھی شامل ہیں جبکہ تیسرا صحافی شنہوا کے لیے رپورٹنگ کرتا ہے اور وہ ممبئی میں موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان تینوں صحافیوں کو ملک سے نکالنے کے حوالے سے حکومت نے کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر یہ صحافی ماورائے صحافت سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی ایجنسیوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا تھا کہ تین صحافیوں کو نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ بھارت میں شنہوا کے صحافیوں کا خیر مقدم نہیں کیا جائے گا، نیوز ایجنسی ان تین صحافیوں کی جگہ دوسرے جرنلسٹس کوبھارت بھیج سکتی ہے، ایسا نہیں ہے کہ شنہوا کو بھارت میں اپنا نیوز آپریشن بند کرنا ہوگا۔
اخبار کے مطابق اس حوالے سے شنہوا سے رابطہ کرکے موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔ تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین بھی بدلے کے طور پر ہندوستانی صحافیوں کو ملک بدر کرسکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.