گوادر ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے کا افتتاح رواں سال ہوگا ،سب سے پہلا اقتصادی زون گوادر میں بنے گا ٗاحسن اقبال
دسمبر 2016میں گوادر کو پورے پاکستان سے لنک کرنے کے لئے تین راستے دستیاب ہو جائیں گے ٗ وفاقی وزیر کی گوادر پریس کلب کے وفد سے گفتگو
پیر 25 جولائی 2016 17:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے کا افتتاح رواں سال ہوگا ،سب سے پہلا اقتصادی زون گوادر میں بنے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گوادر پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دسمبر 2016میں گوادر کو پورے پاکستان سے لنک کرنے کے لئے تین راستے دستیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ گوادر اور بلوچستان کو ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا گوادر میں بنیادی ڈھانچے کے علاوہ ووکیشنل اور ٹیکنیکل ادارے بھی قائم کیے جائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ اس سال ستمبر میں گوادر یونیورسٹی قائم کی جائے گی، گوادر شہر کو صرف جدید بندرگاہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ اسے سماجی و اقتصادی سر گرمی کا مرکز بھی بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.