نساسک کی جانب سے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ منیجرزکے تبادلے تقرریاں ،دو افسران معطل کردیئے گئے
پیر 25 جولائی 2016 19:59
سکھر۔ 25جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن ( نساسک )کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر سید محمود عباس شاہ کی جانب سے عوامی شکایت پرجنرل منیجر آپریشن اینڈ سروس مطہر حسین دایو سے مشاورت کے بعد چار ریجنز کے اسسٹنٹ منیجرزکے تبادلے اور تقرریاں کی ہیں۔ترجمان نساسک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ منیجر روہڑی اشفاق مھیسر کو جیکب آباد اورخیرپور سے اسسٹنٹ منیجر آپریشن اینڈ سروس راشد مغل کو روہڑی تعینات کردیاجبکہ اسسٹنٹ منیجرجیکب آباد عبدالوحید ابڑو کو کوآرڈینیٹرٹو جنرل منیجرآپریشن اینڈسروس مقررکیاگیاہے۔
نیو سکھر کے اسسٹنٹ منیجر سید قمرالزمان شاہ سے سولٹ ویسٹ کا چارج واپس لیکر وہاں پر پوسٹنگ کے منتظر ذولفقار ابڑو کو اسسٹنٹ منیجر سولٹ ویسٹ نیو سکھر تعینات کیا گیاہے اور راشد مغل کی جگہ اسسٹنٹ منیجرآپریشن اینڈ سروس وقار کلوڑ اوراسسٹنٹ منیجر واٹرسپلائی خیرپور سلام علی میمن کو مقرر کردیاگیا۔(جاری ہے)
ایم ڈی نساسک نے عوامی شکایت پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سب انجینئر خیرپور قائم مہدی اور اے ایم روہڑی احمد عبداللہ کو معطل کر دیاہے اورسب انجینئر روہڑی مخدوم فہد کو شوکاز نوٹس جبکہ اے ایم جیکب آباد عبدالوحید ابڑو اوراے ایم سکھر قائم علی بگٹی کو فرائض میں غفلت پر انتباہ کے لیٹرجاری کیے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ان افسران نے اگر اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان تمام افسران کو عوام پر بوجھ بننے کے بجائے گھر جانا پڑیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.