اپوزیشن ر ہنما اپنے اندرقومی سوچ پیداکریں،ایک دوسرے کاوجودتسلیم کریں اورتوپوں کارخ ملک دشمن قوتوں کی طرف موڑیں، مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و میئر راولپنڈی کے امیدوار شیخ ارسلان حفیظ
پیر 25 جولائی 2016 21:39
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و میئر راولپنڈی کے امیدوار شیخ ارسلان حفیظ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے راہنما اپنے اندرقومی سوچ پیداکریں۔ایک دوسرے کاوجودتسلیم کریں اورتوپوں کارخ ملک دشمن قوتوں کی طرف موڑاجائے ۔بڑے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں میں نہیں الجھاکرتے۔مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن دورمیں قومی مفاہمت کوفروغ دیااورقومی مفادات کی حفاظت یقینی بنائی۔
مسلم لیگ (ن)کی مفاہمانہ سیاست کے نتیجہ میں جمہوریت کوتقویت ملی اورپیپلز پارٹی کی منتخب حکومت کی آئینی مدت پوری ہوئی۔عمران خان کب سیاست سیکھیں گے ،ان کے اندر قوت برداشت کافقدان کیوں ہے۔ مادروطن کاہرفرد اورسیاسی وقومی ادارہ استحکام پاکستان کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرے ۔(جاری ہے)
دھرنا پارٹیوں کی ضداورانا سے ماضی میں بھی جمہوریت کونقصان پہنچاتھااوران دنوں بھی غلط رویوں سے جمہوریت کوخطرہ ہے۔
وہ گزشتہ روز یوسی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ شیخ ارسلان حفیظ نے مزید کہا کہ احمدرضاقصوری ایڈووکیٹ کاحالیہ بیان ''کشمیر کی آزادی کے بعدپرویز مشرف عدالت میں پیش ہوں گے''کشمیر کاز پرشرمناک حملے اورقومی ضمیر کی توہین کے مترادف ہے۔''پرویز مشرف نے قانون توڑا ''یہ ان کے اپنے کونسل احمدرضاقصور ی کاکہنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی ڈینگیں مارنے والے بلاول بھٹو کے والد آصف علی زرداری پرویز مشرف کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرنے میں ناکام رہے ۔زرداری اور عمران وعدوں کی پاسداری نہیں صرف نعروں کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے دورحکومت میں پاکستان کے اندرآئین وقانون کی حکمرانی بحال ہوگی اورقومی مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.