سپریم کورٹ نے نئی شوگرملز بنانے اورموجود ہ شوگرملزمیں توسیع پر پابندی بارے مقدمہ کا فیصلہ جاری کردیا ٗتمام درخواستیں خارج
پیر 25 جولائی 2016 22:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ نے نئی شوگرملز بنانے اورموجود ہ شوگرملزمیں توسیع پر پابندی کے حوالے سے مقدمہ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں دائرتمام درخواستیں خارج کر دیں ۔ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حکومتی فیصلے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جوگزشتہ روزجاری کیاگیا۔
یہاں یہ ذکرکرنابھی ضروری ہے کہ پنجاب حکومت نے کپاس کے پیداورای علاقوں میں گنے کی کاشت کی حوصلہ شکنی اور کاٹن انڈسٹری کو تحفظ دینے کیلئے دسمبر 2006ء میں چینی کے نئے کارخانوں کے قیام اور پہلے سے موجود کارخانوں میں توسیع پر پابندی عائد کردی۔ بعدازاں موجودہ حکومت نے بھی ایک اعلٰی سطحی کمیٹی کی سفارشات پرنئے شوگرملزکے قیام پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے کارخانوں کے قیام کیلئے دائر کی جانے والی درخواستیں مسترد کردی تھیں تاہم صوبائی حکومت کے اس فیصلے کیخلاف متاثرہ افراد نے پہلے لاہورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکی تھی لیکن ہائیکورٹ کی جانب سے پابندی کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیاگیاتھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.