پاکستان دنیا میں امن اور خوشحالی کے قیام کے لیے پر عزم ہے،
ہم خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، پاکستانی قوم خودار قوم ہے اور ہم اپنی سیکورٹی سے غافل نہیں اور اس کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، کسی واحد ملک کو پسندیدہ قرار دے کر دوسروں کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھنا چاہے،بین الاقوامی پالیسوں کو غیرجانبداری انصاف اور مساوات پر مبنی ہونا چاہے، اقوام کے مابین امتیازی سلوک روا رکھ کر دنیا کو محفوظ نہیں بنایا جاسکتا، ایٹمی عدم پھیلاؤ اور ایٹمی سہولیات اور سٹاک کے لیے مربوط حفاظتی انتظامات کی حمایت کرتا ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی اقتصادی اور پائیدار ترقی سے متعلق اجلاس سے خطاب
منگل 26 جولائی 2016 16:32
(جاری ہے)
بین الاقوامی پالیسوں کو غیرجانبداری انصاف اور مساوات پر مبنی ہونا چاہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام کے مابین امتیازی سلوک روا رکھ کر دنیا کو محفوظ نہیں بنایا جاسکتا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ایک ذمہ دار ملک ہے اور دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے۔ ایٹمی عدم پھیلاؤ اور ایٹمی سہولیات اور سٹاک کے لیے مربوط حفاظتی انتظامات کی حمایت کرتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ دنیا میں سیکورٹی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کے دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے اور پاکستا ن میں گزشتہ دو دھائیوں کے دوران 60ہزار سے زیادہ معصوم شہری اس لعنت کی وجہ سے شہید ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں اور قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے خلاف شروع کیے جانے والے اپریشن ضرب عضب کو نمایاں کامیاباں حاصل ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کے ایشیاء کو پرامن اور جمہوری بنانے کے لیے فلسطین روگنیہ اور کشمیری عوام کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بشمول ممبر ممالک ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو جارحیت ، ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ محکوم اور جارحیت کا شکار لوگوں سے مکمل اظہار یکجہتی رکھتی ہے اور بین الاقوامی برادری سے اُن کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کو نسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہے۔ سپیکر نے کہا کہ خطے کے ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاک چین اقتصادی راہداری کا شروع ہونے والا منصوبہ اس پالیسی کا عنصر ہے ۔ انہوں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ CPECکا منصوبہ پاکستان مین توانائی کی قلت کے خاتمے اور چین جنوبی ایشیا ء اور وسطی ایشیاء کے ممالک کو جوڑنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں کہا کہ پاکستان خطے میں جمہوریت ، امن ، سیکورٹی اور ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں کہا کہ ہم جذبے اور مسلسل کوششوں کے ذریعے ایشائی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور متحدہ پارلیمنٹ قائم کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.