ہائیکورٹ بار کے عہدیداران کا جسٹس میاں ثاقب نثار کو بچوں کے اغواء کیخلاف از خود کاروائی پر خراج تحسین

منگل 26 جولائی 2016 16:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنرانا ضیاء عبدالرحمن ،نائب صدر سردار طاہر شہباز خان ،سیکرٹری محمد انس غازی اور فنانس سیکرٹری سید اسد بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کو لاہور میں اغواء ہونے والے بچوں کے خلاف از خود کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وطن عزیز میں لاء اور آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی معزز قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ضرور توجہ فرمائیں گے تاکہ ملک کے باسی سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :