وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
فری ادویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع ہوجائےگا، پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق، کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری، پنجاب کابینہ کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اپریل 2024 18:29
(جاری ہے)
میری نیت ہے اللہ کی مخلوق کیلئے روٹی سستی ہو۔ اجلاس میں پنجاب میں فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لئے 10ارب سیڈ منی دینے پر اتفاق بھی کیاگیا۔چینی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کیمپس قائم کرنے پر قائل کرنے پر سی ای او سی بی ڈی کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کے لئے تیارہے۔آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے،فوری طور پر ٹوئین ٹاور بنائے جائیں گے۔ مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا ایک پول بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔ کابینہ پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے کی منظوری دی۔ عوامی نمائندوں کے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی آر کی جگہ اے ڈی سی کوچارج دینے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیاگیا اور پرسنلائزڈ / وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری کے لئے افسرکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔پنجاب کی ہر منسٹری کا پرفارمنس آڈٹ کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ کابینہ نے مری کے نواحی گاؤں پرینہ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کیلئے فنڈز کی منظوری دی،10لاکھ روپے فی گھر ملیں گے۔محکمہ سپیشلائز اینڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، ٹیچنگ ہسپتالوں اوردیگر فیلڈ آفیسز کیلئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشن ایکٹ 2003ء کے تحت گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل کرنے کی منظوری دی۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے آئی آر ایم این سی ایچ اورنیوٹریشن پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن، ڈی جی ایچ ایس پنجاب،لاہورمیں کنٹریکٹ تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے محکمہ توانائی کے ری کنسیلی ایشن سیل کے 14ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایڈووکیٹ جنرل کوکنٹریکٹ پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کی کہ کسی کنٹریکٹ میں توسیع کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی۔ضلع چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ کے سیمنٹ پلانٹ پراجیکٹ میں 350 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔ 3 نئے سیمنٹ پلانٹ قائم کرنے اور چار سیمنٹ پلانٹس کی توسیع کرنے کیلئے این او سی کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ مہاجر برانچ کینال فتح پور مہرہ ضلع خوشاب سے سوڈا ایش پلانٹ کے لیے پانی کی فراہمی کیلئے براہ راست آؤٹ لٹ کی درخواست کی منظوری دی گئی۔آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے مہاجر برانچ کینال کی ری ماڈلنگ کی ہدایت کی اور کہاکہ پنجاب میں جو انڈسٹری اور سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اسے روکنا نہیں چاہئے۔ فیصل آباد میں الائیڈ مور سے سمال انڈسٹریل سٹیٹ روڈ کو کیپٹن ڈاکٹر محمد بلال خلیل شہید روڈ کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں محمد افضل خان کھوکھر کی پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سموگ کے سدباب کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام اورپنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی۔ اجلاس میں تعلیم کا معیار اور رسائی پراجیکٹ کے مجوزہ نتائج کے حوالے سے مذاکرات اور یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ انٹرویو کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے وائس چانسلرزامیدوار کے لئے 75 فیصد سے 80 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سی ای او فیڈمک کی برطرفی اور قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزراء، مشیر،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹریزاور دیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما ضروری ہے،حکومت بچوں کی بہترین نشوونما کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی.وزیر اعظم شہباز شریف
-
نمک کا زیادہ استعمال، سگریٹ و شراب نوشی، مضر صحت غذائیں، جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا اور فضائی آلودگی ہائی بلڈ پریشر کے سب سے بڑے اسباب ہیں. عالمی ادارہ صحت
-
غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے
-
ملتان: این اے 148 میں ضمنی پیپلزپارٹی کے قاسم گیلانی اورتحریک انصاف کے حمایت یافتہ بیرسٹر ملک تیمور میں کانٹے دار مقابلہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ
-
سٹینڈبائی معاہدہ کے دوران پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے مضبوط پالیسی اقدامات کئے ،نئے پروگرام کیلئے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف
-
ایلیٹ فورس بھی نواز اورشہبازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے : وزیراعلیٰ پنجاب
-
ِبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈ اسکینڈل کی سماعت 22مئی تک ملتوی
-
حکومت ملک میں ڈیجیٹل منتقلی کے لیے پرعزم ہے ، شزہ فاطمہ
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورسینئرترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی بیرون ملک روانگی
-
میڈیا اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں ساتھ چلیں تو مسائل کا حل ممکن ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
جناح ہاوس حملہ کیس، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.