اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ناکامی ،سابق کرکٹرز کی یونس خان پر شدید تنقید
بدھ 27 جولائی 2016 14:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ناکامی پر سابق کرکٹرز نے یونس خان پر شدیدتنقید کی ہے، حنیف محمد کا کہنا ہے کہ سینئر بیٹسمین کو اس عمر میں اپنی تکنیک تبدیل کرنا زیب نہیں دیتا، محمد یوسف نے کہاکہ میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یونس آخر کس قسم کی بیٹنگ کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لارڈز میں شاندار کارکردگی کے بعد جس انداز میں پاکستان ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں ہتھیار ڈال کر شکست سے دوچار ہوئی وہ سابق کرکٹرز کو ہضم ہی نہیں ہورہا، خاص طور پر انھیں یونس خان سے شکایت ہے جنھوں نے اب تک ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی ہونے کا حق ادا نہیں کیا۔
سابق عظیم بیٹسمین حنیف محمد نے یونس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس عمر اور وقت میں آپ اپنی تکنیک تبدیل نہ کریں تو ہی بہتر ہے، خاص طور پر انگلش پچز پر ایسا کرنا بالکل بھی درست نہیں، اس سے ہم آہنگ ہونے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے)
محمد یوسف نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ کی بیٹنگ کے لیے انتہائی سازگارپچ پر مجھے یونس اور اسدشفیق سے بڑی سنچریوں کی توقع تھی، سمجھ نہیں آرہا کہ یونس آخر کس طرح کی بیٹنگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کا اعتماد واپس لوٹ آیا اور اب اسے ایجبسٹن میں 2-1 کی برتری حاصل کرنے سے روکنا کافی مشکل ہوگا۔
سابق کپتان راشد لطیف نے کہاکہ ابھی دو میچز باقی اور پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کم بیک کی قابلیت موجود ہے، البتہ یونس اور حفیظ جیسے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے سیٹ ہونے کے بعد وکٹ گنوا دینا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے کہاکہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہمیں یہ میچ جیتنا چاہیے تھا مگر جس طرح کی شرمناک بیٹنگ رہی اس کو دیکھ کریہی کہاجا سکتا ہے کہ اس میں دم ہی نہیں ہے، انھوں نے پی سی بی کو ہنگامی بنیادوں پر ملک میں انٹرنیشنل میچز کی بحالی کے لیے اقدامات کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اسی سے ہماری کرکٹ کا سنہری دور واپس آسکتا ہے۔ رمیز راجہ نے کہاکہ ہمارے کھلاڑی مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا سلیقہ نہیں رکھتے، جس سے انھیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، محسن خان نے کہاکہ بیٹسمینوں کو موزوں وکٹ پر فائٹ کرنا چاہیے تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.