اسلام آباد میں لڑکیوں کو دینی تعلیم کی فراہمی کیلئے ماڈل دینی مدرسہ 2002ء سے کام کررہا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف
بدھ 27 جولائی 2016 17:11
اسلام آباد ۔ 27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں لڑکیوں کو دینی تعلیم کی فراہمی کیلئے ایک ماڈل دینی مدرسہ 2002ء سے کام کر رہا ہے ‘ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی دینی مدارس قائم کئے جائیں۔
(جاری ہے)
بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان‘ اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد میں لڑکیوں کو دینی تعلیم فراہم کرنے کیلئے ایک ماڈل دینی مدرسہ قائم کیا گیا جو 2002ء سے کام کر رہا ہے۔
اس مدرسے میں 450 طالبات زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی دینی مدارس قائم کئے جائیں۔ اس طرح مدارس بنانے کا مقصد یہ ہے کہ دوسرے مدارس کو بھی اس کے ساتھ منسلک کیا جائے تاہم دوسرے مدارس کے منتظمین نے ابھی تک ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ کسی دوسرے صوبے سے فی الحال اس سلسلے میں تعاون کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.