تاجروں اور صنعتکاروں کے انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس ری فنڈکے معاملات حل کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہیں اور جلد اس سلسلے میں جامع حکمت عملی وضع کرکے مثبت پیش رفت ہو گی،وفاقی ٹیکس محتسب عبدالروف چوہدری
جمعرات 28 جولائی 2016 22:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) وفاقی ٹیکس محتسب عبدالروف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس ری فنڈکے معاملات حل کے لئے سنجیدگی سے کوشاں ہیں اور جلد اس سلسلے میں جامع حکمت عملی وضع کرکے مثبت پیش رفت ہو گی۔ انہوں نے اس امر کی یقین دہانی ٹیکس بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر شکیل احمد خان کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرائی جنہوں نے وفاقی ٹیکس محتسب سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وفد میں ٹیکس بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے بانی رکن سجاد احمد بٹ، سینئر نائب صدر شاہد محمود ، نائب صدر ارشد نوارز مان ، جنرل سیکریٹری جواد سرور بٹ، سینئر ممبر قیصر محمود شامل تھے۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران سینئر ایڈوائزر وچیف کوآرڈینیٹرعبدالخاق، ایڈوائزر انکم ٹیکس سردار ارشاد شاہین،اور ایڈوائزر کسٹمز محمود عالم بشیر بھی موجود تھے۔ عبدالروف چوہدری نے کہاکہ تاجرو صنعتکار ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور ٹیکسوں سے متعلق ان کی شکائیات دور کرنے اور انہیں قوائد و ضوابط کے تحت حاصل سہولیات کی فراہمی سمیت کسی بھی متعلقہ ادارے کے بارے میں ان کے تحفظات دور کرنے کے لئے وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی یا اختیار ات کے ناجائز استعمال پرموصول ہونے والی شکائیات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی تاجروں و صنعتکاروں کی ٹیکسوں کے بارے میں شکائیات دور کرنے کے لئے وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار بخوبی ادا کرتا رہے گا ۔ٹیکس بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر شکیل احمد خان نے ملاقات کے دوران وفاقی ٹیکس محتسب کو سیالکوٹ کے تاجروں کے قومی محاصل اور ری فنڈ کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ انہیں معمولی رقم کے ری فنڈ کیسز کے لئے مہینوں دفاتر کے چکر کاٹنے کے باوجود کیسز جوں کے توں ہیں اور ابھی تک ان کے فیصلوں کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کی وجہ سے سیالکوٹ کی انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے اور اس وقت سیالکوٹ کے تاجروں کے 18 سو بلین کے 4500 کیسزابھی تک معرض التوا میں ہیں اور حکومت کی طرف سے یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک تاجروں کو ادائیگی نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہاکہ اس مائنڈ سیٹ کا نوٹس لیا جائے جو اپنے منفی رویئے کے باعث تاجروں کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں اس موقع پر ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے مسائل پر ہمدردانہ غوراور قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرکے ان کے ساتھ ہونے والی ذیاتیوں کے ازالے پر وفاقی ٹیکس محتسب کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے دیگر اراکین نے بھی وفاقی ٹیکس محتسب کو ٹیکس بار ممبران کے مسائل سے آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.