پیمرا شکایات کونسل نے عدلیہ کیخلاف توہین آمیزمواد نشر کرنے پر خیبر نیوز چینل پرچھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا
جمعرات 28 جولائی 2016 22:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) پیمرا شکایات کونسل خیبر پختونخوا ہ کا 68واں اجلاس شکیل چندرکی زیرِ صدارت پیمرا ریجنل آفس پشاور میں منعقد ہوا۔ کونسل نے خیبر نیوز چینل کو مورخہ23 اپریل2016 ء کو عدلیہ کیخلاف توہین آمیز مواد نشرکرنے پرچھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور انتباہ جاری کرنے کی سفارش کی۔ کونسل نے خیبر نیوز چینل کو سات ایام کے اندر جرمانے کی ادائیگی کرنے اور معذرت نشر کرنیکا حکم بھی دیا۔
مزید برآں، آئندہ ایسی غلطی دہرانے یا فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اتھارٹی کو چینل کا لائسنس معطل کر نے کی سفارش بھی کی۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام "News at Six" مورخہ 30اپریل 2016ء کے کیخلاف نادرخان (ایڈووکیٹ) کی شکایت پرکونسل نے معاملے کو نمٹا دیا اورتمام چینلز کوپیمرا ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔(جاری ہے)
جبکہ کونسل نے ڈاکٹر محمد علی، ایم ایس، ڈی ایچ کیو ہسپتال، چارسدہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کے رپورٹر ، سرتاج خان کے خواتین وارڈ میں بغیر اجازت داخل ہونے کی شکایت کو قابلِ سماعت نہ ہونے کی وجہ سے نمٹا دیا۔
اجلاس میں سید حماد حسین شاہ، محترمہ فرح سلطان اشرف، محترمہ فرح خان،محمد ارشاد ممبران کونسل اور راحت علی (آر جی ایم /سیکرٹری کونسل) نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
-
چیئرمین سینیٹ کامتحدہ عرب امارات کے صدر کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پراظہارتعزیت
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا چلاس بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس
-
صدرکا چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار کی 15 ویں اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کیلئے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت، پاکستان بیورو آف وزرائے خارجہ کی تیاری کے اجلاس کا نائب صدر منتخب
-
وزیرداخلہ اور وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کادورہ، مسافروں کے لئے سہولتوں میں اضافے کی ہدایت
-
دورہ ِ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وزیر اعظم
-
جو لوگ ہمارے مینڈیٹ چور ہیں ان کے علاوہ سب سے بات ہو گی،بیر سٹر گوہر
-
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.